Xpeld Rockers |
تحریک انصاف میں اہم شخصیات کی شمولیت کا امکان Posted: 17 Dec 2011 02:26 AM PST ملتان : پاکستان کے سیاسی منظر نامے میں تحریک انصاف کے اثررسوخ میں دن بدن تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور اب صوبہ پنجاب کے پوٹھو ہار ریجن اور جنوبی پنجاب کے بااثر شخصیات نے تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا ہے۔ برطانوی ویب سائٹ نیوز ٹرائب کو ذرائع سے حاصل ہونے والی تفصیلات کے مطابق آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران جہانگیر ترین، اویس لغاری، جمال لغاری، اسحاق خاکوانی اور غلام سرور جیسے اہم رہنماءتحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔ اس کے علاوہ جنوبی پنجاب اور پوٹھوہار سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگ ق کے دیگر اہم رہنماءبھی آئندہ ہفتے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کرسکتے ہیں۔ یاد رہے کہ شاہ محمود قریشی کی شمولیت سے جنوبی پنجاب میں تحریک انصاف کی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے اور اہم جماعتوں کے رہنماءمستقبل کے انتخابات میں کامیابی کے لئے تحریک انصاف کو بہترین پلیٹ فارم سمجھ رہے ہیں۔ |
You are subscribed to email updates from Xpeld Rockers To stop receiving these emails, you may unsubscribe now. | Email delivery powered by Google |
Google Inc., 20 West Kinzie, Chicago IL USA 60610 |
0 comments:
Post a Comment